99

کراچی: ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی پر عملدرآمد کیلئے کمیٹی قائم

شہر قائد میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی کے کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے میئر کراچی کی سفارش پر چیف سیکریٹری سندھ کی سربراہی میں عملدرآمد کمیٹی قائم کردی۔

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ میں کراچی شہر میں ہیوی ٹریفک کی آمد کو روکنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، میئر کراچی وسیم اختر نے حتمی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ جب تک تمام ادارے ایک پیج پر نہیں آئیں گے اور شہر بھر سے بس اڈوں کا خاتمہ نہیں ہوگا، ہیوی ٹریفک کنٹرول نہیں ہوگا۔

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ یہ شہر کا معاملہ ہے مل کر حل کریں، لڑنے کا فائدہ نہیں ہے۔

عدالت نے چیف سیکریٹری سندھ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا، جس میں میئر کراچی اور دیگر اداروں کے سربراہ شامل ہوں گے۔

دوران سماعت ٹرانسپورٹر نے شکوہ کیا کہ انہیں مشاورت کیلئے نہیں بلایا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں