97

پاکستان سپر لیگ ،کرس جورڈن اور الیکس ہیلز کراچی پہنچ گئے

پاکستان سپر لیگ کے میچز کھیلنے کیلیے برطانوی کھلاڑی کرس جورڈن اور الیکس ہیلز کراچی پہنچ گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق دونوں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے انگلینڈ کے سکواڈ میں منتخب ہونے کے بعد یو اے ای سے روانہ ہوگئے تھے، قومی ذمہ داریوں سے فراغت کے بعد اب انہوں نے دوبارہ پی ایس ایل کیلئے خدمات پیش کردی ہیں۔

کرس جورڈن پشاور زلمی کے اسکواڈ کا حصہ ہیں جب کہ ایلکس ہیلز اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں شامل ہیں، کوالیفائر میں بدھ کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ ہوگا، اسلام آباد کی ٹیم کو الیمینیٹر ون میں کراچی کنگز کا سامنا کرنا ہے، یہ میچ جمعرات کو کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں