113

نواز شریف کی طبیعت خراب، جمعرات کو ملاقات نہیں کرسکیں گے: مریم نواز

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت کی خرابی کے باعث وہ جمعرات کو معمول کی ملاقات نہیں کرسکیں گے۔

کوٹ لکھپت جیل میں میاں نواز شریف سے ملاقات کے بعد مریم نواز نے بتایا کہ نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، انہیں پیر اور منگل کی درمیانی رات انجائنا کی شکایت رہی، ذہنی دباﺅ کے باعث ان کا بلڈ پریشر ٹھیک نہیں ہے ۔

’ میرے ساتھ نواز شریف کے ذاتی معالج بھی آئے تھے جنہوں نے ان کی ادویات میں تبدیلی کی ہے‘۔ مریم نواز-

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی خرابی صحت کے باعث ان کی معمول کی جمعرات کو ہونے والی ہفتہ وار ملاقات ممکن نہیں ہوسکتی۔

نواز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات کے حوالے سے مریم نواز نے کہا کہ بلاول نے وقت نکال کر نواز شریف کی تیمار داری کی جس پر ان کا کل بھی شکریہ ادا کیا اور آج بھی کرتی ہوں، انہوں نے میاں صاحب کیلئے وقت نکالا جو کہ قابل تعریف ہے۔ وہ میاں صاحب کی صحت کا پوچھنے ہی آئے تھے اور اسی پر بات ہوئی ، دونوں کی سیاسی گفتگو بھی ہوئی لیکن مجھے ملاقات میں ہونے والی باتوں کا زیادہ علم نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں