102

نیب نے مطلوب مفرور ملزمان کی تفصیلات جاری کر دیں

نیب نے مطلوب مفرور ملزمان کی تفصیلات جاری کر دیں، جس میں اہم سیاسی شخصیت کا نام بھی شامل ہیں جبکہ بیرون ملک مقیم سیاسی شخصیات کو وطن واپس لانے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے مطلوب مفرور ملزمان کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں اور نیب انٹیلی جنس ونگ کو فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب لاہور کو گزشتہ کئی برسوں سے مجموعی طور پر 143 مفرور ملزمان کی تلاش ہے، جن میں اہم سیاسی شخصیات کے نام بھی شامل ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے بیرون ملک مقیم سیاسی شخصیات یا ان کے اہل خانہ کو وطن واپس لانے کیلئے بھی اقدامات شروع کر دیئے ہیں، نیب کو مطلوب افراد میں اعجاز احمد اعوان ، عمران شفیع، محمد سعید ظفر، زاہد پرویز ملک اور شاہد شہباز کے نام بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں