Home / پاکستان / اسلام آباد / اب کس کی وکٹ گرے گی؟

اب کس کی وکٹ گرے گی؟

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب اگرچہ ابھی تک منظر عام پر نہیں آئی لیکن اس کتاب کی بازگشت سے پاکستانی سیاست شديد اضطراب کا شکار ہے۔

غلام مصطفیٰ کھر کی سابق اہلیہ تہمینہ درانی کی کتاب نے چھپنے کے بعد تہلکہ مچایا تھا۔ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب نے چھپنے سے پہلے ہنگامہ اٹھا دیا ہے۔

تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ عمران خان اور ان کی ٹیم سے ناراض ریحام خان کتاب لکھ کر اسکور برابر کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

ریحام خان نے کتاب لکھنے کا ارادہ کافی پہلے ظاہر کردیا تھا۔ لیکن، اس کے مبینہ اقتباسات حال میں سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما حمزہ علی عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے ریحام کی کتاب کا مسودہ دیکھا ہے جس میں عمران خان پر جھوٹے الزامات لگائے گئے ہیں۔ اس کے بعد حمزہ علی عباسی اور ریحام خان میں ٹوئیٹر پر لفظی جنگ دیکھنے میں آئی۔

تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ریحام خان نے خود کتاب کے صفحات لیک کیے ہیں۔ اس کے باوجود عمران خان نے اپنی سابق اہلیہ کے بارے میں ایک لفظ نہیں بولا۔ لیکن وہ مقبول لیڈر ہیں۔ ان کے چاہنے والوں کا ردعمل تو آئے گا۔

فیصل واوڈا نے الزام لگایا کہ ریحام خان کی کتاب کے پیچھے مسلم لیگ ن ہے۔ نواز شریف، مریم نواز، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے بارے میں بہت سی باتیں ان کے علم میں ہیں۔ لیکن، وہ اس تیسرے درجے کے کام میں پڑنا نہیں چاہتے۔

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے ریحام خان کی کتاب سے کسی بھی طرح کے تعلق کی تردید کی ہے۔ لیکن اسلام آباد کے باخبر صحافی اعزاز سید کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما درون خانہ اس تنازع سے خوش ہیں۔ اس اسکینڈل کے سامنے آنے کی ٹائمنگ بہت اہم ہے جس کی وجہ سے مسلم لیگ ن پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں۔

اعزاز سید نے کہا کہ ریحام خان سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اپنی کتاب کے مندرجات کی تصدیق یا تردید نہیں کر رہیں۔ عمران خان بھی خاموش ہیں جس سے کئی سوال جنم لے رہے ہیں۔

ممتاز ادیب اور پبلشر آصف فرخی کہتے ہیں کہ ہمارے ہاں بہت سی باتیں، سیاسی راز لوگوں کے سینوں میں دفن ہیں۔ انھیں سامنے آنا چاہیے۔ چنانچہ سیاست دانوں اور ان سے متعلق لوگوں کو کتاب ضرور لکھنی چاہیے۔ لیکن کون کیا لکھتا ہے، یہ اس کی صوابدید، صلاحیت اور تجربے پر منحصر ہے۔

آصف فرخی نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں سنسنی خیزی پسند کی جاتی ہے۔ نیوز چینلوں نے اسے بڑھاوا دیا اور کچھ مزید ضرورت محسوس ہوئی تو اب یہ کتاب آرہی ہے۔

ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں زلفی بخاری، وسیم اکرم، انیلہ خواجہ اور اعجاز رحمان پر بھی الزامات لگائے، کتاب کے صفحہ 402 اور 572 پر وسیم اکرم کی مرحومہ بیوی سے متعلق انتہائی گھناﺅنے الزامات لگائے۔ اپنی پہلی شادی کی تباہی کا ذمہ دار اعجاز رحمان کو قرار دے یا۔ صفحہ 417،243 اور 458 پر انیلہ خواجہ پر عمران خان کے ساتھ تعلقات کا الزام لگایا گیا۔ کتاب میں انیلہ خواجہ کو عمران خان کی چیف آف حرم قرار دیا گیا۔ کتاب کے صفحہ 402 اور 572 پر وسیم اکرم کی مرحومہ بیوی سے متعلق انتہائی گھناﺅنے الزامات لگائے گئے۔

ریہام خان نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ ان کی کتاب کون سا پبلشر شائع کرے گا اور کب بازار میں آئے گی۔ لیکن، تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اسے جولائی کے وسط میں چھاپ کر الیکشن پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی جائے گی۔

Check Also

انتخابات کے بعد پاکستان کے پانچ بڑے مسائل

پاکستان میں انتخابات کے بعد نئی حکومت کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *