141

دہشت گردوں کا کوئٹہ پر حملہ ،5 افراد جاں بحق

صوبہ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں دہشت گردوں نے ایک بار پھر وار کیا۔ اس بار دہشت گردوں نے کوئٹہ کے زرغون روڈ پر موجود ایک چرچ کو نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت چرچ میں دعائیہ تقریب جاری تھی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا چرچ کے قریب ہوا ہے۔ دھماکے سے جانی نقصان کا خدشہ ہے۔ دھماکے کے بعد کوئٹہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔ وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرغون روڈ پر چرچ پر حملہ کیا گیا ہے۔ دو خودکش حملہ آور تھے ایک کو داخلی دروازے پر مار دیا گیا اور ایک نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

دھماکے بعد سیکورٹی فورسز اور دیگر دہشت گروں میں فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا. اس واقعے میں چار افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں