88

کورکمانڈر لاہور کا جہلم فیلڈ فائرنگ رینجزکا دورہ

کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے جہلم فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ کیا اور مشقوں کا جائزہ لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے جہلم فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ کیا اور وہاں جاری مشقوں کا جائرہ بھی لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ مشقیں پاک فوج کے سرد موسم میں تربیتی پروگرام کا حصہ ہیں اور ہرسال ناہموار علاقوں میں جنگی زون بنا کر مشقیں کی جاتی ہیں۔

اس موقع پر کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے جوانوں کےعزم وحوصلے کی تعریف کی اور کہا کہ پیشہ ورانہ تیاریوں میں بہتری جاری رہنی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں