146

قائداعظم یونیورسٹی میں 2 طلبہ گروپوں میں تصادم

اسلام آباد کی سب سے بڑی تعلیمی درسگاہ قائداعظم یونیورسٹی میں صورتحال ایک مرتبہ پھر کشیدہ ہو گئی،،، اس کشیدگی کی وجہ دو طلبا تنظیموں کے درمیان پھر جھگڑاتھا جس کے نتیجے میں کئی طالبعلم بھی زخمی ہوئے ۔

اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی میں 2 طلبا گروپوں میں تصادم ہوا ہے،، یونیورسٹی میں جھگڑے کے دوران ایک دوسرے پر پتھرائو کے باعث دس سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔اس موقع پر دیگر طلبا تنظیمیں بھی صلح صفائی کی کوششوں میں مصروف ہیں تاہم تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی اور صورتحال تاحال کشیدہ ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پختون اور بلوچ طالب علموں کے درمیان جگڑے کے باعث جامعہ کے حالات کشیدہ ہو گئے تھے تاہم اس دفعہ یہ لڑائی پنجابی اور پختون طالب علموں کے مابین ہوئی ہے.

واضح رہے اسلام آباد کی سب سے بڑی یونیورسٹی اور حالیہ دنوں میں ہایئر ایجوکیشن کمیشن کی درجہ بندی میں تحقیق کیلئے بہترین قرار دی گئی اس درس گاہ میں حالات گذشتہ چند ماہ سے خراب ہیں۔رواں سال مئی میں دو لسانی طلبہ تنظیموں کی درمیان تصادم ہوتھا جس کے بعد تقریبا 40 طلبہ کو یونیورسٹی سے نکال دیا تھا۔جس کے بعد ان طلبہ کی بحالی کیلئے طلبہ تنظیم کی جانب سے ایک ماہ تک مسلسل ہڑتال کی گئی اور ایک ماہ تک جامعہ میں تدریسی عمل معطل رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں