97

اتوار 19 نومبر کو دنیا کے ختم ہونے کی پیش گوئی

کیا اتوار 19 نومبر 2017 کو دنیا ختم ہونے والی ہے اور کوئی پراسرار سیارہ نظام شمسی کے توازن کو درہم برہم کر دے گا جو زمین پر زلزلوں کی صورت میں تباہی لے کر آئے گا؟

سوشل میڈیا پر اس قسم کی خبریں زیر گردش ہیں کہ نظام شمسی میٕں مداخلت کرنے والا ایک پرسرار سیارہ زمین پر تباہی مچا دے گا۔

عیسائی ماہر علم الاعداد ڈیوڈ میڈ نے پیش گوئی کی ہے کہ Nibiru یاPlanet X نامی سیارہ 19 نومبر کو نظام شمسی کے توازن کو درہم برہم کر دے گا جس سے کرہ ارض پر زلزلوں کی صورت میں بڑی تباہی آئے گی اور دنیا تہس نہس ہو کر رہ جائے گی۔

سماجی رابطے ویب سائٹس پرگردش کرتی ان خبروں نے لوگوں کو خوفزدہ کر دیا ہے لیکن امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کا کہنا ہے سب جھوٹ، دھوکہ اور فریب ہے۔

ناسا حکام نے کہا ہے کہ نہ تو ایسے کسی سیارے کا وجود ممکن ہے، اور اگر ایسا ممکن ہوتا تو اس کی کشش ثقل نے چاند کو زمین کے محور سے اٹھا کر دور پٹخ دیا ہوتا۔

اس سے قبل ڈیوڈ میڈ نے ستمبر میں سیارہ ایکس کے زمین سے ٹکرانے کی پیش گوئی کی تھی جو جھوٹ ثابت ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں