72

سہانے مستقبل کی تلاش موت کی وادی میں لے گئی

سہانے مستقبل کی تلاش موت کی وادی میں لے گئی، ایران کے راستے خلیجی ممالک جانے کے خواہشمند 15 افراد اغوا کے بعد قتل، لاشیں تربت کے پہاڑوں سے برآمد، تمام کا تعلق پنجاب سے تھا۔

تفصیلات کے مطابق تربت کے علاقے بلیدہ پہاڑوں سے 15 افراد کی لاشیں ملی ہیں،لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر تربت کے مطابق جاں بحق افراد ایران کے راستے خلیجی ممالک جا رہے تھے، بلیدہ سے نامعلوم افراد نے تمام افراد کو اغواء کر کے پہاڑوں میں لے جا کر گولیاں مار دیں۔

واقعہ کی اطلاع پر لیویز کی نفری نے علاقے میں پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لیا، لاشوں کو پوسٹمارٹم اور شناخت کےلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے جاں بحق افراد کے تعلق پنجاب کے اضلاع گجرات اور منڈی بہاؤالدین سے تھا۔ قانونی کارروائی کے بعد لاشیں آبائی علاقوں کو بھجوا دی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں