122

پیزا ہٹ اور میکڈونلڈ کے منیجرز کو گرفتار کرلیا گیا

پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے کاروائی کر تے ہوئے مختلف فاسٹ فوڈز کے منیجرز کو گرانفروشی اور صفائی ناقص صورتحال پر گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور اسلام زیب کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اصلاح الدین نے یونیورسٹی روڈ اورشامی روڈ پر مختلف فاسٹ فوڈز کی چیکنگ کی۔

کاروائی کے دوران پیزا ہٹ میں پانی کی چھوٹی بوتل 80 روپے میں فروخت ہو رہی تھی جبکہ دیگر قیمتیں بھی بہت زیادہ تھیں ۔ میکڈونلڈ شامی روڈ میں پانی کی بوتل 50 روپے میں فروخت ہو رہی تھی جبکہ دیگر قیمتیں بھی بہت زیادہ تھیں۔

اس کے علاوہ پیری پیری فاسٹ فوڈز اور پی ٹو پی ون فاسٹ فوڈز کے کچن میں صفائی کی صوتحال بہت خراب تھی جس پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے برہمی کا اظہار کر تے ہوئے چاروں منیجرز کو گرفتار کر لیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے تمام ریسٹورنٹس اور فاسٹ فوڈز مالکان کو خبردار کیا ہے کہ وہ حفظان صحت کے اصولوں نے مطابق اپنی حالت درست کریں اور گرانفروشی نہ کریں بصورت دیگر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں