Home / اہم خبریں / فاروق ستار اور مصطفی کمال کا نکاح اور طلاق

فاروق ستار اور مصطفی کمال کا نکاح اور طلاق

ڈاکٹر فاروق ستار نے الزام عائد کیا کہ بدھ کے روز مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران پاک سرزمین پارٹی کے چئیرمین مصطفیٰ کمال نے اُن کے ساتھ “باریک کام” کیا، جس پر انہیں صدمہ ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ’’گزشتہ روز مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کے دوران مہاجروں کی وہ تذلیل کی جو اس سے قبل نہیں کی گئی‘

یاد رہے کہ بدھ کے روز پریس کانفرنس کے دوران پاک سرزمین پارٹی کے چئیرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ’’الطاف حسین اور ایم کیو ایم کی وجہ سے مہاجر کمیونٹی کو بدنامی ملی اور اب ضروری ہے کہ اس شناخت کو ختم کیا جائے‘‘۔ اس بیان پر ایم کیو ایم کارکنوں نے سوشل میڈیا پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

اس پریس کانفرنس میں دونوں جماعتوں نے ایک پلیٹ فارم، ایک نشان اور ایک منشور سے آئندہ انتخابات لڑنے کا اعلان کیا تھا۔ لیکن، اس اعلان کے 24 گھنٹوں کے اندر ہی دونوں جماعتوں کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔ تاہم، دونوں جماعتوں کی جانب سے اعلان شدہ سیاسی اتحاد ختم کرنے کا اب تک کوئی واضح اعلان نہیں کیا گیا۔

دورانِ پریس کانفرنس ڈاکٹر فاروق ستار نے بتایا کہ انہوں نے موجودہ صورتحال پر صدر، وزیر اعظم، چیف آف آرمی اسٹاف اور دیگر کو خط بھی لکھا ہے۔ تاہم، انہوں نے اس کے مندرجات بتانے سے گریز کیا۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں آیا کراچی کی سیاست میں آنے والا یہ نیا بھونچال کس کروٹ بیٹھے گا۔ لیکن، ایک بات واضح ہے کہ دونوں جماعتوں کی یہی کوشش ہے کہ انتخابات سے قبل ملک کے اس سب سے بڑے شہر میں ووٹ بینک مستحکم کیا جائے۔ ایم کیو ایم پارٹی کے ماضی کی بنیاد پر، جبکہ پاک سرزمین پارٹی نئی شناخت پر کراچی میں مقیم اردو بولنے والوں کی ہمدردیاں سمیٹنے کی خواہاں ہے۔

Check Also

انتخابات کے بعد پاکستان کے پانچ بڑے مسائل

پاکستان میں انتخابات کے بعد نئی حکومت کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *