Home / اہم خبریں / راولپنڈی میں شہدا کربلا کے چہلم کا جلوس

راولپنڈی میں شہدا کربلا کے چہلم کا جلوس

ملک بھر میں حضرت امام حسینؓ کا چہلم مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔

راولپنڈی میں چہلم امام حسینؓ کا مرکزی جلوس امام بارگاہ عاشق حسین کمیٹی چوک سے صبح 10 بجے برآمد ہوگا۔

قائد ملت جعفریہ آغا حامد علی موسوی مرکزی جلوس کی قیادت کریں گے۔

جلوس ٹرنک بازار، بنک چوک سے ہوتا ہوا فوارہ چوک پہنچے گا جہاں مجلس بپا کی جائے گی۔ یہ جلوس ڈنگی کھوئی چوک، بانساں والا چوک سے جامع مسجد روڑ پر ہوتا ہوا رات گئے قدیمی امام بارگاہ بنی جاکر اختتام پذیر ہو گا۔

جلوس کی سیکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ جلوس کے گرد تین سیکیورٹی حصار بنائے جائیں گے۔ پہلا حصار ابراہیم اسکاؤٹس اور ایم ایف رضا کار، دوسرا پولیس، جبکہ تیسرا رینجرز کا ہوگا۔ سیکیورٹی کے فرائض 3 ہزار اہلکار انجام دیں گے۔

ٹریفک پلان کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس کے 6 ڈی ایس پیز، 10 انسپکٹر انچارج، 231 وارڈنز اور 23 جونیئر ٹریفک وارڈنز خدمات انجام دیں گے۔

کمیٹی چوک سے اقبال روڈ اور کالج روڈ کی طرف ہر قسم کی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہو گا۔

جلوس کے نیا محلہ چوک پہنچنے پر کالج چوک سے فوارہ چوک کی طرف تمام ٹریفک بند ہوگی۔ ناولٹی سینما چوک سے کشمیری بازار کی طرف بھی ٹریفک بند ہوگی۔

Check Also

انتخابات کے بعد پاکستان کے پانچ بڑے مسائل

پاکستان میں انتخابات کے بعد نئی حکومت کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *