Home / پاکستان / اسلام آباد / قوم کی بہتری قبل از وقت انتخابات میں ہے، عمران خان

قوم کی بہتری قبل از وقت انتخابات میں ہے، عمران خان

چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ جب کسی کا مینڈیٹ مشکوک ہوجائے تو الیکشن کرایا جاتا ہے اور موجودہ حالات میں قوم کی بہتری قبل از وقت انتخابات میں ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اس وقت جہاں ملک کھڑا ہے سوائے قبل از وقت الیکشن کے کوئی چیز نظر نہیں آرہی، حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، اسٹاک مارکیٹ گررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لندن میں ٹریسامے اور ترکی میں اردگان نے الیکشن کرایا اور یہ عمل جمہوریت کو تقویت بخشتا ہے اور جتنی جلدی الیکشن ہو اتنا ہی فائدہ ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، وزیراعظم اپنی ایئرلان کے لئے برطانیہ گئے جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب اپنے بھائی سے سمجھوتہ کرنے لندن گئے کہ وہ پیچھے ہوجائیں اور انہیں پارٹی سنبھالنے دیں، کیا ملک کے یہ مسائل ہیں۔

چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ وزیر خزانہ آج بستر پر پڑے ہیں ان پر کیسز ہیں، ملکی معیشت کے حال دیکھ ہیں، وزیر خارجہ کا اقامہ نکل آیا، دبئی سے 50 ہزار درہم تنخواہ لے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر ملک کو انتخابات کی طرف لے کر جائیں۔

عمران خان نے کہا کہ پاناما کیس کے نظرثانی کے تفصیلی فیصلے میں عدالت نے کہہ دیا کہ انہوں نے سارے اداروں پر اپنے لوگ بٹھائے، سابق چیرمین نیب کو عبرت ناک سزا دینی چاہیے کیوں کہ وہ قوم کے پیسے پر چیرمین بنے اور انہوں نے ڈاکوؤں کا پیسہ بچانے کی پوری کوشش کی۔

Check Also

انتخابات کے بعد پاکستان کے پانچ بڑے مسائل

پاکستان میں انتخابات کے بعد نئی حکومت کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *