Home / اہم خبریں / کوئٹہ: اے آئی جی حامد شکیل قاتلانہ حملے میں جاں بحق

کوئٹہ: اے آئی جی حامد شکیل قاتلانہ حملے میں جاں بحق

کوئٹہ کے حساس علاقے علاقے چمن روڈ پر قاتلانہ حملے میں ایڈشنل انسپکٹر جنرل بلوچستان پولیس حامد شکیل شہید ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں اے آئی جی ٹیلی کمیونیکیشنز حامد شکیل کے قافلے کو مبینہ خودکش دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس میں ان کے علاوہ مزید دو پولیس اہلکار شہید جبکہ 4 زخمی بھی ہوئے۔

پولیس ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اے آئی جی حامد شکیل کی گاڑی کو کوئٹہ کے علاقے چمن ہاؤسنگ اسکیم میں ان کی رہائش گاہ کے قریب مبینہ خودکش دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں اے آئی جی کی گاڑی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

واقعے کے بعد ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو کوئٹہ کے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

دھماکے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر علاقے کا سرچ آپریشن شروع کردیا۔

واضح رہے کہ 1960 میں پیدا ہوئے حامد شکیل اس سے قبل ڈپٹی انسپکٹر جنرل آپریشنز، ایکٹنگ ڈی آئی جی انویسٹیگیشن اور اے آئی جی آپریشن کے عہدوں کے علاوہ بلوچستان پولیس کے دیگر کئی عہدوں پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔

Check Also

انتخابات کے بعد پاکستان کے پانچ بڑے مسائل

پاکستان میں انتخابات کے بعد نئی حکومت کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *