108

اسلام آباد میں چہلم کے جلوس کیلئے سیکورٹی انتظامات مکمل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چہلم کے موقع پر نکلنے والےجلوس کیلئے سیکورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

اس حوالے میں ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مرکزی جلوس امام بارگاہ عثنا عشری جی سکس سے برآمد ہوگاجس کے روٹ کو کنٹنرز اور قناطیں لگا کر سیل کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ پولیس، ایف سی اور رینجرز کے دوہزار اہلکار تعینات کئے جائینگے، جلوس کے روٹ کی بم ڈسپوزل اسکواڈ جدید آلات سے سرچنگ کرے گا جبکہ جلوس کے راستوں کی ہیلی کیم سے بھی نگرانی کی جائے گی۔ سیکورٹی کیلئے ، ٹریفک ، اسپیشل برانچ کے سادہ لباس بھی اہلکار بھی تعینات ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں