111

چکوال میں بس کھائی میں گرگئی،24 افراد جاں بحق

چکوال: ڈسٹرکٹ چکوال میں تلہ گنگ کے قریب ڈھوک پٹھان کےمقام پربس پُل سےگرگئی جس کے نتیجے میں 20 افرادجاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بس کوہاٹ سے رائے ونڈ جارہی تھی کہ 150 فٹ گہری کھائی میں گرگئی۔

بس میں سوار افراد رائیونڈ میں اجتماع کے لیے جارہے تھے جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

ریسکیو ذرائع حادثے میں مزید افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ظاہر کررہے ہیں، بس میں مجموعی طور پر 60 افراد سوار تھے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق 28 سے زائد زخمی مسافروں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے تلہ گنگ حادثےمیں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں