96

نواز شریف کو ججز کی تنقید پر شرم آنی چاہیے، عمران خان

اسلام آباد (08 نومبر 2017) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ کے ججز کی تنقید پر شرم آنی چاہیے نواز شریف کا یہ عمل اداروں کو تباہ کرنے کے مترادف ہے

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے نوا زشریف کی طرف سے سپریم کورٹ کے ججز پر تنقید کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اسی لیے ججز پر حملہ کررہے ہیں کیونکہ انہوں نے نواز شریف کی کرپشن اور لوٹی ہوئی دولت کو بے نقاب کیا ہے نواز شریف لوٹی ہوئی دولت عوام سے چھپانے کے لئے یہ سب کررہے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے اس عمل سے ادارے تباہ ہورہے ہیں جبکہ ملک میں انتشار پھیلنے کا بھی خطرہ ہے.

واضح رہے کہ فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد احتساب عدالت سے واپسی پر نواز شریف نے میڈیا سے انتہائی مختصر گفتگو کی اور کہا، مجھے پتہ تھا کہ فیصلہ میرے خلاف ہی آئے گا، کیونکہ یہ جج صاحبان بغض سے بھرے بیٹھے ہیں اور ان کا غصہ فیصلے کے الفاظ کی صورت میں سامنے آگیا ہے۔ سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ‘جو الفاظ استعمال کیے گئے وہ تاریخ کا سیاہ باب بنیں گے’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں