Home / پاکستان / اسلام آباد / وفاقی نظامت تعلیمات میں بڑے پیمانے پر تقرریاں وتبادلے

وفاقی نظامت تعلیمات میں بڑے پیمانے پر تقرریاں وتبادلے

اسلام آباد(08 نومبر 2017)وفاقی نظامت تعلیمات میں انتظامی سیٹوں پر بڑے پیمانے پر تقرریاں وتبادلے کئے گئے ہیں۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر F.1-1/2017(Admin)FDEکے مطابق ثاقب شہاب کو ڈائریکٹر ایف ڈی ای سے ڈائریکٹر سکولز،جاوید اقبال مرزا کو ڈائریکٹر ایف ڈی ای سے ڈائریکٹر ماڈل کالجز،امبرسلطانہ کو ڈائریکٹر ٹریننگ سے ڈائریکٹر کوآرڈینیشن،ذوالفقار علی کو ڈائریکٹر کالجز سے ڈائریکٹر بجٹ اینڈ فنانس،عبدالوحید کو ڈائریکٹر سکولز سے ڈائریکٹر کالجز،ڈاکٹر طارق مسعود کو ڈائریکٹر ماڈل کالجز سے ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ ایچ آر،فرہاد علی شاہ کو ڈائریکٹر ایڈمن سے ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی اور طاہر مصطفیٰ کھوسہ کو ڈائریکٹر بجٹ سے ڈائریکٹر آن سیبل اسائمنٹ تقرر کیا گیا ہے۔

طاہر مصطفیٰ کھوسہ ڈیپوٹیشن ایف ڈی ای کو اپنی خدمات جاری رکھیں گے جبکہ ڈاکٹر طارق مسعود اور فرہاد علی شاہ اپنے پیرنٹ تعلیمی اداروں سے تنخواہیں ڈرا کرائیں گے۔مجوزہ پوسٹوں میں صرف سے ڈائریکٹر اکیڈمک اینڈ ریسرچ کی پوسٹ خالی تھی۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تقرر تبادلے فوری بنیادوں پر قابل عمل ہوں گے.

Check Also

انتخابات کے بعد پاکستان کے پانچ بڑے مسائل

پاکستان میں انتخابات کے بعد نئی حکومت کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *