229

نواز شریف کی نیب کے تین ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی نیب کے تین ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب کی جانب سے دائر تین ریفرنسز کی سماعت کر رہے ہیں۔

اس موقع پر فاضل جج نے نواز شریف کی تین ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔

گزشتہ روز نواز شریف کی تین ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست پر ان کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل مکمل کئے تھے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف آج پانچویں مرتبہ احتساب عدالت کے روبرو پیش ہوئے، اس سے قبل وہ 26 ستمبر، 2 اکتوبر، 3 نومبر اور 7 نومبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ نواز شریف، ان کے بچوں اور داماد کو فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور دیگر آف شور کمپنیوں، ایون فیلڈ کی جائیداد اور العزیزیہ کمپنی سے متعلق نیب کے تین ریفرنسز کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں