123

مچل اسٹارک کی ایک ہی میچ میں ڈبل ہیٹرک

آسٹریلوی فاسٹ بالرمچل اسٹارک نے شیفلڈ شیلڈ ٹورنامنٹ میں ایک ہی میچ میں دوسری مرتبہ ہیٹ ٹرک کا منفرد ریکارڈ بنا دیا۔

39سالہ مچل سٹارک نے یہ اعزاز نیو سائوتھ ویلز کی جانب سے کھیلتے ہوئے ویسٹرن آسٹریلیا کے خلاف شیفلڈ شیلڈ میں اپنے نام کیا۔ مچل اسٹارک نے فرسٹ کلاس ایونٹ میں نیو ساﺅتھ ویلز کی جانب سے کھیلتے ہوئے ویسٹرن آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں ہیٹ ٹرک کی اور اس کے بعد دوسری اننگز میں بھی 3 گیندوں پر 3 بیٹسمینوں کو پویلین بھیجتے ہوئے یہ ریکارڈ ساز کارنامہ انجام دیا۔ مچل سٹارچ کی اس شاندار پر فارمنس کی بدولت نیو ساوتھ ویلز کی ٹیم نے حریف ٹیم کو 171رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

مچل سٹارک 1978 کے بعد سے ایک فرسٹ کلاس میچ ڈبل ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے بائولر بن گئے ہیں ۔ مچل سٹارک نے اس میچ میں کئیریر بیسٹ باولنگ کراتے ہوئے 73رنز دے کر 8وکٹیں اپنے نام کیں۔

واضح رہے کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں مچل اسٹارک نے اس میچ سے قبل کوئی ہیٹ ٹرک نہیں کی تھی تاہم انہوں نے ایک ہی میچ میں دو مرتبہ یہ کارنامہ انجام دے دیا۔ یاد رہے کہ اسٹارک فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں ایک میچ میں ڈبل ہیٹ ٹرک کرنے والے مجموعی طور پر 8 ویں اور آسٹریلیا میں یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے بائولر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں