106

لاجواب سروس نے مسافروں کی زندگی کو خطرے میں ڈال دیا

پی آئی اے نے سیفٹی قوانین کی دھجیاں اڑا دیں، پرواز میں مقررہ وزن سے ڈھائی ہزار کلو گرام اضافی وزن بلا معاوضہ لوڈ کرکے مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈال دی۔

زرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پر ڈھائی ہزار کلو گرام وزن بلا معاوضہ لوڈ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے، اضافی سامان لوڈ کئے جانے سے مسافروں کی زندگیاں بھی خطرے میں ڈال دی گئیں۔

سیفٹی قوانین کی یہ سنگین خلاف ورزی مدینہ سے پشاور آنے والی پرواز نمبر 3240پر کی گئی، لاکھوں روپے کےاضافی سامان سے طیارے کے فیول اخراجات میں بھی اضافہ ہوا۔

محکمانہ تحقیقات میں محمد یاسین نامی ٹریفک افسر سمیت دیگر ملازمین مبینہ ذمہ دار قرار پائے گئے جس کے بعد سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی اور ریونیو نقصان کے ذمہ داران کو شو کازنوٹس جاری کردیےگیے-

اپنا تبصرہ بھیجیں