113

نواز شریف کوعہدے سے تو ہٹایاجا سکتا یےدلوں سے نہیں، مریم اورنگزیب

احتساب عدالت کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کر رہیں تھیں۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ملک کا اثاثہ ہیں، شریف خاندان نے اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساڑھے چار سالوںکے دوران ملک کو اندھیروں سے نکالنے‘ پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنے، پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک ) کا تحفہ دینے اوردہشتگردی کا خاتمہ کرنیوالے لیڈرکو ملک سے بھاگنے کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے محمد نواز شریف کو تین مرتبہ وزیراعظم منتخب کیا اسی لئے نواز شریف عوام کے ووٹ کے تقدس کی خاطر قانون کے سامنے پیش ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقامہ کی بنیاد پر نکالے جانے والے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اس وقت بھی ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعظم جس نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا وہ آج بیٹی کے ہمراہ احتساب عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔

مریم اورنگزیب کے مطابق آج دائیں بائیں اورآگے پیچھے سے احتساب کے حوالے سے جو چیخیں نکل رہی ہیں اب اس سے کوئی نہیں بچ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایک اقامے پر وزیر اعظم کو نکالنے کامطلب ہے کہ ان کیخلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کے ثبوتوں کے بڑے صندوق کہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنی صفائی کے ثبوت پہلے دن ہی سپریم کورٹ میں پیش کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم مالی معاملات کی منصفانہ طورپر جانچ پڑتال کرنے اور ووٹ کے تقدس کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف اس وقت بھی ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں، سابق وزیراعظم کو عہدے سے تو ہٹا دیا گیا لیکن عوام کے دلوں سے نہیں ہٹایا جاسکتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں