100

بروقت انتخابات موجودہ وقت کی ضرورت ہے-وزیرداخلہ احسن اقبال

وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جمہوریت کیلئے بڑی خدمات ہیں۔ اگر پیپلز پارٹی نے حلقہ بندیوں کے قانون پر تعاون نہ کیا تو بروقت انتخابات کا انعقاد خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ سی سی آئی میں مردم شماری کے نتائج جاچکے ہیں۔ مضافاتی علاقوں کو لاہور میں شامل کرنے سے آبادی میں اضافہ ہوا۔ دیگرصوبوں نے مضافاتی علاقوں کو شہروں میں شامل نہیں کیا-

وزیر داخلہ کے مطابق مردم شماری کےحوالے سے حکومت پر تنقید کرنا بلاجواز ہے۔ اگر کسی جماعت کو مردم شماری پر اعتراض تھا تو اسپیکر کے پاس سیاسی جماعتوں نے کیوں اتفاق کیا؟ سپیکر کے سامنے تمام سیاسی جماعتوں نے اتفاق کیاتھا اور ترمیم کی حمایت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بروقت انتخابات موجودہ وقت کی ضرورت ہے۔ اگر الیکشن التواء کا شکار ہوئے تو بہت نقصان ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں