82

کروڑوں روپے کے موبائل فونز کی اسمگلنگ ناکام

پاکستان کسٹمز نے موبائل فون اسمگلنگ کے حوالے سے ملکی تاریخ کی کی سب سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے صدر موبائل مارکیٹ سے 28 کروڑ 44 لاکھ 70 ہزار روپے کی مالیت کے موبائل فونز برآمد کرلیے۔

کسٹم افسر افتخار احمد نے میڈیا کو بتایا کہ ڈی جی کام نامی کمپنی نے ایل ای ڈی بلب کی آڑ میں 27 ہزار سے زائد موبائل فونز اور 35 ہزار سے زائد ٹیبلیٹس اسمگل کرنے کی کوشش کی۔

گرین چینل کے خود کار نظام کی تلاشی کے باوجود تین کنٹینرز غیر قانونی طریقے سے باہر بھیجے جاچکے جس کی وجہ سے حکومت کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

کسٹم افسر کہ مطابق کارروائی کے دوران ایک شخص کو حراست میں لیا گیا جبکہ ایک ملزم فرار ہوگیا اور کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فونز برآمد کیے گئے ہیں۔

پاکستان کسٹمز کے حکام نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی اور مبینہ فرار ملزم ذیشان یوسف کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں