Home / اہم خبریں / باجوڑ ایجنسی میں مٹی کا تودہ گردہ7 افراد کی جان نگل گیا

باجوڑ ایجنسی میں مٹی کا تودہ گردہ7 افراد کی جان نگل گیا

وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں مٹی کا تودہ گرنے سے 7 افراد جاں بحق افرادہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق باجوڑ ایجنسی کے علاقے عثمان خیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مٹی کا تودہ گرنے سے 4 بچوں سمیت 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور ریسکیو اہلکار فوراََ جائے حادثہ پر پہنچے اور ملبے تلے دبنے والے7 افراد کی لاشوں کو نکال لیا۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق مٹی کا تودہ گرنے سے جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچوں اور خاتون سمیت 7 افراد شامل ہیں جبکہ 2 افراد زخمی ہیں۔

Check Also

انتخابات کے بعد پاکستان کے پانچ بڑے مسائل

پاکستان میں انتخابات کے بعد نئی حکومت کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *