59

پاکستان سمیت متعدد ممالک میں واٹس ایپ سروس بند

پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں واٹس ایپ کی سروسز متاثر ہو گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے بیشتر ممالک میں واٹس ایپ کی سروسز متاثر ہو گئیں ۔صارفین کو ایپ استعمال کرنے میں پریشانی کا سامنا ہے ۔

پاکستان، بھارت، آئر لینڈ، روس، ملائیشیا، چیک رپبلک، اسرائیل، اسپین، ملائیشیا، کینیا، ترکی، اٹلی، مصر اور سربیا میں واٹس ایپ کی سروس جزوی طور پر متاثر ہوئی ہیں۔

صارفین کوواٹس ایپ استعمال کرتے ہوئے پیغامات بھیجنے اور موصول کرنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

واٹس ایپ حکام نے واٹس ایپ کی عارضی بندش کا اعتراف کر لیا ہے۔

واٹس ایپ حکام کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ سروس تکنیکی خرابی کا شکار ہے تاہم مسئلے کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں