Home / اہم خبریں / قائداعظم محمد علی جناح کی بیٹی انتقال کرگئیں

قائداعظم محمد علی جناح کی بیٹی انتقال کرگئیں

قائداعظم محمد علی جناح کی اکلوتی بیٹی دینا واڈیا 98 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

قائداعظم کی اکلوتی بیٹی دیناواڈیا15 اگست 1919 کوپیدا ہوئی تھیں۔ وہ قائداعظم اور رتی جناح کی بیٹی تھیں۔ انھوں نے قیام پاکستان سے قبل انیسوں اڑتیس مں پارسی نوجوان نیول واڈیا سے شادی کی جس پر قائداعظم ان سے ناراض ہوگئے تھے۔

قیام پاکستان کے بعد انھوں نے بھارت میں رہنے کوترجیح دی۔ ان کےخاندان کے دیگر افراد بھی بھارت اور بیرون ملک مقیم ہیں۔ ان کے بیٹے نسلی واڈیا کاشمار بھارت کے اہم کاروباری شخصیات میں ہوتاہے۔

دینا واڈیا ایک بار پاکستان آئیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان 2004 میں کرکٹ سیریز کے دوران انھوں نے پاکستان کا دورہ کیا۔ انھوں نے کراچی سمیت لاہور کے کئی مقامات کی سیر بھی کی تھی۔ وہ قائد اعظم کی وفات کےبعد صرف ایک بار ہی پاکستان آئی تھیں۔

اس دورے کے دوران اپنے والد کے مقبرے کا دورہ کرنے کے بعد انہوں نے وزیٹرز بک پر لکھا ‘ یہ بہت زبردست اور اداس کردینے والا لمحہ ہے، خدا پاکستان کے بارے میں جناح کے خواب کو پورا کرے’

Check Also

انتخابات کے بعد پاکستان کے پانچ بڑے مسائل

پاکستان میں انتخابات کے بعد نئی حکومت کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *