130

آزادکشمیر کے 8بچوں نے روس میں فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی ذرخیز ہے ساقی! میر پور آزاد کشمیر سے گلی محلہ میں فٹ بال کھیلنے والے آٹھ بچو ں کی ٹیم نے روس میں فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا.

گیارہ ممالک کی ٹیموں نے اس فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کی جبکہ پاکستانی بچوں نے بھارت، برازیل، بیلا روس اور روس کی ٹیموں کو شکست دے کر ٹرافی پاکستان کے نام کی۔

ایونٹ کا اہتمام بچوں کی تنظیم چلڈرن فٹ بال نے روسی وزارت خارجہ ، وزارت تعلیم ،وزارت سپورٹس اور رشین فٹبال یونین کے تعاون سے کیا گیا تھا۔ رشین فٹبال یونین کے صدر افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں