121

ویسٹ انڈین بلے بازوں نے تاریخ رقم کردی

ویسٹ انڈین بلے بازوں شین ڈورچ اور کپتان جیسن ہولڈر نے زمبابوے کے خلاف جاری دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچریاں بنا کر ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کردی۔

زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کے پہلی اننگز کے اسکور 326 کے جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم 230 رنز پر سات وکٹیں گنوا کر مشکلات سے دوچار تھی جب جیسل ہولڈر اور شین ڈاؤرچ وکٹ پر اکٹھا ہوئے۔

دونوں کھلاڑیوں نے آٹھویں وکٹ کیلئے 212 رنز کی شراکت قائم کرنے کے ساتھ ساتھ سنچریاں بنا کر نئی تاریخ رقم کردی۔

یہ کرکٹ کی تاریخ میں 109 برس بعد پہلا موقع ہے کہ آٹھویں اور نویں نمبرز پر بیٹنگ کرنے والے دونوں کھلاڑیوں نے ایک ہی اننگز میں سنچریاں اسکور کی ہوں، ہولڈر 110 اور ڈورچ 103 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل کرکٹ کی تاریخ میں ایسا صرف ایک مرتبہ ہوا ہے جب 1908 میں آسٹریلین بلے بازوں گلیم ہل اور راجر ہارٹیگن نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں آٹھویں اور نویں نمبرز پر کھیلتے ہوئے سنچریاں بنائی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں