87

شاداب کو بائیک پر بٹھانے پر ثانیہ کا شعیب سے شکوہ

سری لنکا کے خلاف سیریز میں شعیب ملک کی شاندار پرفارمنس پر انہیں مین آف دی سیریز کا ایوارڈ ملا اور انعام کے طور پر ہیوی بائیک بھی، جس پر ثانیہ مرزا نے فوراً سوشل میڈیا اپنے میاں کی بائیک پر بیٹھی ہوئی تصویر پوسٹ کی اور خوشی میں پیغام دیا کہ چلیں پھر سے لیکن شعیب نے ان کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔

سوشل میڈیا پر اہلیہ ثانیہ مرزا کے پیغام پر شعیب ملک بھی کہاں پیچھے رہنے والے تھے، انہوں نے روایتی شوہر کی طرح فوراً پیغام بھیجا ’بس میں آرہا ہوں، تیار ہوجاؤ‘۔

تھوڑی دیر بعد جب ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کی ہیوی بائیک پر شاداب خان کو ساتھ بیٹھے ہوئے دیکھا تو روایتی بیویوں والی ناراضی بھی دکھائی اور کہا ’اوکے کوئی مسئلہ نہیں، میرا خیال ہے میری سیٹ پر کوئی اور بیٹھ گیا‘۔

ثانیہ کی ناراضی پر شعیب نے بھی فوراً اپنی بیگم کو منانے کے لیے پیغام بھیجا، ’ارے نہیں نہیں، شاداب کو تو گراؤنڈ میں ہی اتاردیا، شاداب کو ساتھ بٹھانے کا چکر ہی نہیں‘۔

شاداب نے میاں بیوی کے درمیان جب جملے بازی دیکھی تو پہلے مسکرائے اور پھر روایتی دیوروں کی طرح بھابھی سے معافی مانگ لی۔

مین آف دی سیریز کا ایوارڈ اپنے نام کرنے کے بعد جب شعیب ملک میڈیا کے سامنے آئے تو سوال ہوا کہ ثانیہ لاہور تو پہنچ گئیں لیکن میچ دیکھنے نہیں آئیں جس پر شعیب کا کہنا تھا کہ وہ سیالکوٹ میں اپنی ساس کے پاس ہیں اور کھانوں سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔

ہیوی بائیک چلانے سے متعلق سوال پر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ پہلے لائسنس لینا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں