109

دل دل پاکستان نغمے کے خالق کے ساتھ پاکستانیوں کا سلوک

راولپنڈی( 29 اکتوبر 2017) مشہور زمانہ ملی نغمہ دل دل پاکستان جاں جاں پاکستان آج بھی پہلے روز کی طرح ہر دل عزیز ہے ۔

اس نغمے کے خالق ممتاز شاعر نثار ناسک ہیں۔
راولپنڈی میں مقیم نثار ناسک کسمپرسی اور بیماریوں کا شکار ہونے کے باعث حکومتی توجہ کے منتظر ہیں۔

اسی نغمہ نے میوزیکل بینڈ وائٹل سائنز کو دائمی شہرت عطا کی ۔ وطن سے جڑا ہر تہوار اور یہ نغمہ لازم و ملزوم ہیں ۔ اس نغمے نے بہت سے لوگوں کی زندگی بدل دی ۔ نہیں بدلی تو اپنے خالق ںثار ناسک کی ۔

نثار ناسک کئی شعری مجموعوں کے خالق ہیں ۔ ان کی کاوشوں کو خوب سراہا گیا ۔ لیکن مالی سپورٹ نہ ہونے ، کسمپرسی اور بیماریوں نے انہیں مفلوج کر دیا ہے ۔ کرائے کے چھوٹے سے مکان میں مقیم یہ قومی ہیرو حکومتی توجہ کا منتظر ہے ۔

نثار ناسک کا بیٹٓا محنت مزدوری کر کے گھر اور والد کی بیماریوں کے اخراجات اٹھا رہا ہے ۔ تاہم والد کی بے توقیری پر اس کا دل بھی کڑھتا ہے ۔
زندہ قومیں اپنے ہیروز کی قدر کرتی ہیں۔ متعلقہ حکومتی اداروں کو نثار ناسک کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے چاہئیں اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے ۔

پاکستان کو اپنے دل و جان میں بسائے ہوئے منفرد شاعر نثار ناسک ارباب اختیار کی فوری توجہ کے منتظر ہیں: ان کا کہنا ہے:

ہم کو آزادی ملی بھی تو کچھ ایسے ناسک
جیسے کمرے سے کوئی صحن میں پنجرہ رکھ دے

اپنا تبصرہ بھیجیں