129

تحریک انصاف نے منڈی بہاؤ الدین میں پنڈال سجا لیا

پاکستان تحریک انصاف نے میانوالی کے بعد منڈی بہاؤ الدین میں پنڈال سجا لیا جس سے پارٹی چیرمین عمران خان خطاب کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ملک بھر میں جلسوں کا سلسلہ جاری ہے اور میانوالی کے بعد آج منڈی بہاؤالدین کے سینما گراؤنڈ میں جلسے کے لئے پنڈال سجا دیا گیا ہے۔

چیرمین پی ٹی آئی عمران خان اور پارٹی کے دیگر رہنما جلسے سے خطاب کریں گے جب کہ جلسے کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

منڈی بہائوالدین جلسے میں شرکت کے لئے ضلع بھر سمیت جہلم سے بھی قافلے منڈی بہائوالدین شرکت کے لئے پہنچ رہے ہیں۔ جہلم کے نواحی گائوں سیدانوالہ سے بھی نوجوانوں کی بڑی تعداد جلسے میں شرکت کے لئے منڈی بہائولدین روانہ ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں