106

اسلام آباد، خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں پشاور، مانسہرہ، مردان، چترال، سوات، نوشہرہ، چارسدہ، ہری پور، دیر اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اس کے ساتھ ساتھ زلزلے کے جھٹکے وفاق کے زیر انتظام فاٹا کی کرم ایجنسی اور اورکزئی ایجنسی میں بھی محسوس کیے گئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز شمال مغربی افغانستان میں 101 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

تاہم زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ زلزلے کی شدت 5.9 تھی اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان میں 38 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں