131

خیبر پختون خوا میں حقیقی تبدیلی آگئی

پشاور : ضمنی انتخاب میں جیت کے بعد جشن میں ہوائی فائرنگ کے معاملہ پر تحریک انصاف کے معلوم کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

تاریخ میں پہلی بار حکمراں جماعت کے کارکنوں کے خلاف نام لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا، این اے فور میں جیت کے جشن میں کل کھلاڑیوں نے شدید ہوائی فائرنگ کی تھی۔

سیاسی دباؤ سے آزاد کے پی کے پولیس نے وہی کیا جس کا قانون تقاضہ کرتا ہے، ایس ایچ او چمکنی کی مدعیت میں درج مقدمہ کیا گیا۔

خیبرپختونخوا پولیس نے بتا دیا اب نامعلوم افراد نہیں بلکہ ملزم ہی شکنجے میں آئیں گے، وڈیوز سے شناخت کے بعد گرفتاریاں بھی ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں