Home / اہم خبریں / پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دےدی

پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دےدی

پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کو شکست دے کر تین میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کے 125رنز کے ہدف کے تعاقب میں سنسنی خیز مرحلے کے بعد پاکستان نے سری لنکا کو دو وکٹوں سے شکست دے دیتے ہوئے، دو میچوں کی سیریز 2-0 سے جیت لی ہے۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی اننگ کا آغاز احمد شہزا د اور فخر زمان نے کیا۔ دونوں نے مخالف ٹیم کو دباﺅ میں رکھا لیکن یہ پریشر زیادہ دیر کام نہ کر سکا۔ فخر زمان 11 رنز بنانے کے بعد رن آﺅٹ ہوگئے۔ اس وقت ٹیم کا مجموعہ 30 تھا۔ پاکستان کو دوسرا نقصان 31 کے مجموعے پر ہوا جب بابر اعظم محض ایک رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے ۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 50 رنز کے مجموعے پر گری جب احمد شہزاد 27 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کو چوتھا نقصان شعیب ملک کی صورت میں ہوا۔ انہوں نے 9 رنز بنائے۔

چورانوے رنز کے مجموعے پر محمد حفیظ 14 رنز بناکر چلتے بنے۔ اس کے بعد عماد وسیم بھی صرف 6رنز کے اضافے کے بعد پویلین لو ٹ گئے۔ انہوں نے صرف 2رنز بنائے۔

کپتان سرفراز احمد 28 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس وقت ٹیم کا مجموعہ 104 تھا۔ پاکستان کی آٹھویں وکٹ 113 کے مجموعے پر گری جب فہیم اشرف 4 رنز بناکرپویلین لو ٹ گئے ۔

میچ کی آخری تین گیندوں پر پاکستان کو جیتنے کیلئے آٹھ رنز درکار تھے۔ جبکہ شاداب نے چوتھی بال پر چھکا لگا کر ناممکن کو ممکن بنا دیا۔ اس کی اگلی ہی گیند پرڈبل رنز بناکر اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔

اس سے قبل سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے اننگز کا آغاز دنوشکا گناتھیلاکا اور دلشان مناویرا نے کیا۔ 43 کے مجموعی اسکور پر مناویرا 19 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔

مناویرا کے آؤٹ ہونے کے بعد گنا تھیلاکا اور سدیرا سمارا وکرما نے 63 کی شراکت قائم کر کے ٹیم کا اسکور 106 رنز تک پہنچایا۔ 17ویں اوور میں سدیرا سمارا وکرما 32 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 63 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔

اسی اوور کی اگلی ہی گیند پر شاداب خان نے گنا تھیلاکا کو بھی 51 رنز پر کیچ آؤٹ کرا دیا۔

اس سے قبل دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، جبکہ سری لنکا نے بھی اپنی ٹیم کے کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرچکی ہے۔

Check Also

انتخابات کے بعد پاکستان کے پانچ بڑے مسائل

پاکستان میں انتخابات کے بعد نئی حکومت کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *