Home / پاکستان / اسلام آباد / عمران صاحب!!! ایک عورت سے اتنا ڈر اور خوف کیوں؟

عمران صاحب!!! ایک عورت سے اتنا ڈر اور خوف کیوں؟

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب خیبرپختونخوا کے احتساب کمشن کا تالا تو کھولیں۔ وزیر مملکت اطلاعات نے کہا کہ عمران صاحب مریم نواز، مریم نواز، مریم نواز۔۔ ایک عورت سے اتنا ڈر اور خوف کیوں؟

اپنے ایک بیان میں وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان 2013ء سے ایک ہی تقریر کر رہے ہیں، وہ جو کہتے رہتے ہیں انہیں اس کا اندازہ بھی ہے؟، وہ ایک ہی جھوٹی تقریر سے قوم کو اور بےوقوف نہیں بنا سکتے، وہ خود سب سے بڑے چور، ڈاکو اور لٹیرے ہیں اس لئے وہ پورے پاکستان کو بدنام کر رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب آپ کیا کہتے رہتے ہیں آپ کو اندازہ بھی ہے؟، عمران صاحب 2013ء سے ایک ہی تقریر، اپنی تقریر تو بدلیں، ایک ہی جھوٹی تقریر سے اب آپ قوم کو اور بیوقوف نہیں بنا سکتے۔ عمران صاحب خود سب سے بڑے چور، ڈاکو اور لٹیرے ہیں اس لئے آپ پورے پاکستان کو بدنام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب اپنی منی لانڈرنگ کا جواب تو دیں، عمران صاحب خیبرپختونخوا میں اپنی حکومت کی چوری کا حساب تو دیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب جوئے میں جیتی ہوئی دولت کا جواب تو دیں، عمران صاحب منی لانڈرنگ سے بنائی ہوئی نیازی سروسز کا حساب تو دیں، عمران صاحب بنی گالہ کا محل کیسے بنایا کا حساب تو دیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب جو سوالات آپ اوروں سے پوچھ رہے ہیں کیا ان کے جواب آپ نے خیبرپختونخوا کی حکومت سے لے لئے ہیں، کیا ان کے جواب جہانگیر ترین سے لئے ہیں؟۔

Check Also

انتخابات کے بعد پاکستان کے پانچ بڑے مسائل

پاکستان میں انتخابات کے بعد نئی حکومت کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *