170

آئی فون 8 سے بھی پتلا ٹی وی سیٹ متعارف

چین نے دنیا کا سب سے پتلا ٹی وی سیٹ متعارف کروادیا جو کہ آئی فون 8 سے بھی زیادہ پتلا ہے۔

چین اس وقت ٹی وی تیار کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے اور وہ دنیا میں فروخت ہونیوالے ٹی وی سیٹس میں سے 60 فیصد تیار کرتا ہے لیکن اب اس نے دنیا کا سب سے پتلا ٹی وی سیٹ بھی تیار کرلیا ہے۔

چین نے دنیا کا سب سے پتلا ٹی وی مارکیٹ میں متعارف کروادیا ہے جو کہ آئی فون 8 سے بھی زیادہ پتلا ہے۔

ٹی وی کی اسکرین صرف 3.65 ملی میٹر ہے اور یہ ٹی وی اتنا ہلکا ہے کہ اسے انگلیوں کی مدد سے اٹھاکر کسی بھی شیشے پر ٹانگ سکتے ہیں۔

چینی مارکیٹ میں65 انچ کے ٹی وی کی قیمت 4700 پاؤنڈز جبکہ 77 انچ ٹی وی کی قیمت 16 ہزار پاؤنڈز ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں