83

این اے 4 انتخابات، تحریک انصاف نے میدان مار لیا

پشاور کے حلقہ این اے 4کے ضمنی انتخابات میں غیر حتمی ، غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے میدان مار لیا ۔

تمام 269 پولنگ سٹیشنوں کے غیر سرکاری ، غیر حتمی نتائج سامنے آ گئے ۔تحریک انصاف کے ارباب عامر نے کامیابی حاصل کرلی، پاکستان مسلم لیگ ن کے ناصر موسیٰ زئی دوسرے نمبر پر جبکہ اے این پی کے امیدوار خوشدل خان تیسرے نمبر پر ہیں ۔

دوسو انسٹھ پولنگ سٹیشنوں کے غیر حتمی ، غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے ارباب عامر نے 47 ہزار 586 ووٹ حاصل کئے ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ناصر موسیٰ نے 25 ہزار 267 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے فتح پر ارباب عامر کو مبارکباد دی ۔ کپتان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ارباب عامر کو فتح مبارک ہو ۔

این اے 4 میں برتری ملتے ہی پی ٹی آئی کے کارکن ارباب عامر کے گھر جمع ہو گئے اور شدید ہوائی فائرنگ کی ۔ جس سے علاقہ گولیوں کی تڑ تڑاہٹ سے گونج اٹھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں