پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیدی

پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سات وکٹوں سے شکست دے دی۔

متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی میں کھلیے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں سری لنکا کے 103 رنز ہدف کے تعقب میں پاکستان نے بیٹنگ شروع کی تو قومی ٹیم کے دو کھلاڑی جلد آوٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ اوپنر فخر زمان 6 اور بابر اعظم ایک رن بنا کر آوٹ ہوگئے۔

اسکے بعد احمد شہزاد اور شعیب ملک نے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کرنے کی کوشش کی تاہم احمد شہزاد 22 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہوگئے۔ شعیب ملک 42 اور محمد حفیظ 25 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔
میچ میں اچھی باولنگ کرنے پر عثمان خان کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں 1۔0 کی برتری حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں