115

قائداعظم یونیورسٹی تنازعہ: وزیراعلیٰ بلوچستان کا سخت ردعمل

وزیراعلٰی بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری سے اسلام آباد میں بلوچ طلباء رہنماؤں نے ملاقات کی اور قائدآعظم یونیورسٹی میں ہونے والے ایشو کے متعلق مکمل معلومات فراہم کی۔

وزیراعلی بلوچستان نے سرفراز بگٹی کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنائی ہے جس میں چیف سیکریٹری بلوچستان ، وزیر تعلیم ،عثمان کاکڑ اور میر کبیر محمد شہی شامل ہیں۔

یہ کمیٹی وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی سے ملاقات کریں گے اور طلباء کے مسائل حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

وزیراعلٰی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے پرامن احتجاج کرنے والے طلباء پر پولیس کی لاٹھی چارج اور انتظامیہ کی بلوچ ، پشتون طلباء کے ساتھ ناانصافی پر سخت ردعمل اظہار کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج طلباء کا آئینی حق ہے اور وہ اپنے جمہوری حقوق کے لیے پرامن احتجاج کر رہے ہیں تو ان پربلاوجہ لاٹھی چارج قابل مذمت ہے۔

برطرف طلباء کی بحالی کے لئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی کل قائداعظم یونیورسٹی آمد ببی متوقع ہے۔ نواب ثنا اللہ زہری یونیورسٹی انتظامیہ سے ملاقات کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں