127

بہاؤ الدین ذکریا یونیورسٹی میں منشیات فروشی کا انکشاف

ملتان: جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی جامعہ بہاؤ الدین ذکریا یونیورسٹی میں منشیات فروشی کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی اسپیشل برانچ کی رپورٹ میں یونیورسٹی میں منشیات فروشی کا انکشاف کیا گیا ہے۔

اسپیشل برانچ نے اپنی رپورٹ 16 ستمبر کو جامعہ کی انتظامیہ کو دی جس میں بتایا گیا کہ طلبہ کو منشیات کا زہر فراہم کرنے میں خود طلبہ اور یونیورسٹی کا عملہ بھی ملوث ہیں۔

رپورٹ ملنے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے اس معاملے پر ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی جب کہ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ وہ خود بھی اس معاملے کی چھان بین کررہی ہے، اگر طلبہ یا عملہ ملوث پایا گیا تو اس کے سخت ایکشن ہوگا۔

پولیس کی جانب سے ایک ماہ قبل رپورٹ دیئے جانے کے باوجود تاحال یونیورسٹی انتظامیہ تشکیل دی گئی تحقیقاتی کمیٹی اس معاملے میں کوئی پیشرفت سامنے نہیں لاسکی ہے۔

واضح رہےکہ رواں سال پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے انکشاف کیا تھا کہ تعلیمی اداروں میں طلبہ میں منشیات کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں