Home / اہم خبریں / بھارت نیوزی لینڈ میچ سے قبل پچ پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا

بھارت نیوزی لینڈ میچ سے قبل پچ پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج ہونے والے دوسرے ایک روزہ میچ سے قبل پچ کے معاملے پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔

بھارتی ٹی وی ‘انڈیا ٹوڈے’ کے ایک رپورٹر نے اسٹنگ آپریشن کیا اور پچ کے نگران پندورنگ سلگونکار کو لالچ دے کر آج ہونے والے میچ کے لئے مرضی کی پچ تیار کرنے کے لئے لالچ دی۔ پروکیوٹر نے رپورٹر کا ٹاسک فوری قبول کرلیا جس کی ویڈیو بھی منظر عامر پر آچکی ہے۔

بکی بننے والے رپورٹر اور 68 سالہ پچ کے نگران سلگونکار کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بکی مرضی کی پچ بنانے کا کہ رہا ہے اور پروکیوٹر میچ سے قبل پچ پر پہنچ کر اسے پاؤں سے اکھاڑنے اور خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

68 سالہ سلگونکار بھارت کی جانب سے بحیثیت فاسٹ بولر 63 فرسٹ کلاس میچز بھی کھیل چکے ہیں اور بھارت اور نیوزی لینڈ کے خلاف آج ہونے والے میچ کے لئے پچ پروکیور (نگران) تھے۔

پچ کا تنازع سامنے آنے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف آج ہونے والا میچ کچھ دیر کے لئے روک دیا تاہم آئی سی سی کے میچ ریفری نے جانچ پڑتال کے بعد میچ کھیلنے کی اجازت دے دی۔

Check Also

انتخابات کے بعد پاکستان کے پانچ بڑے مسائل

پاکستان میں انتخابات کے بعد نئی حکومت کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *