87

نیب کا شہباز شریف کے خلاف تحقیقات کا حکم

قومی احتساب بیورو نے ملتان میڑو بس پروجیکٹ میں شہباز شریف کے خلاف کرپشن کے الزامات اور پاکستان ائرلائنز کے طیارے کی متازع فروخت کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب کے ڈائریکٹر جنرلز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دومعاملات پر ازخود نوٹس لے لیا اور کہا کہ تفتیش کا عمل دس ماہ کے اندر مکمل ہوجانا چاہیے۔

یاد رہے کہ رواں سال اگست میں ایک نجی ٹی وی اے آر وائی نے پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف پر الزام عائد کیا تھا کہ انھوں نے ملتان میٹرو منصوبے سے کک بیکس کے ذریعے ایک کروڑ روپے سے زائد حاصل کرلیے ہیں۔ تاہم شہباز شریف نے ایک پریس کانفرنس میں ان تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی کے خلاف اس طرح کے الزامات عائد کرنا کوئی ‘مذاق’ نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں