124

پی ٹی آئی آج سیہون میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

پاکستان تحریک انصاف آج لال شہبازقلندر کے شہر سیہون شریف میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، عمران خان سمیت پارٹی کے دیگر رہنما جلسے سے خطاب کریں گے۔

سیہون میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لئے پارٹی رہنما پہلے ہی سیہون پہنچ چکے ہیں جب کہ پارٹی چیرمین عمران خان شام کو پہنچیں گے اور جلسے سے خطاب کریں گے۔

سیہون شریف میں جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے تحریک انصاف کے ٹائیگرز نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں، تحریک انصاف سندھ کے رہنما لیاقت جتوئی کے مطابق جلسے کے لیے لال باغ گراؤنڈ میں چالیس ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں جبکہ 80 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش رکھی گئی ہے ۔ جلسہ گاہ میں کنٹینر پر مشتمل 120 فٹ لمبا اور 16 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا۔ جلسہ گاہ کی سیکیورٹی پر750 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں اورجلسہ گاہ میں داخلے کے لیے 2 گیٹ لگا دیے گئے ہیں۔

دوسری جانب جلسے سے متعلق عمران خان کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ سب سے زیادہ لوٹ مار سندھ میں ہے اس لیے سب سے زیادہ تبدیلی کی ضرورت اسی صوبے کو ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلسے میں پیغام دوں گا کہ سندھ کو اس دلدل سے نکالنے کے لیے ہمیں آگے کیا کرنا ہے، ہم نے سندھ کو اپنا پروگرام دینا ہے کہ صوبہ کیسے ترقی یافتہ بناسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں