92

جب تک برابری کی بنیاد پر احتساب نہیں ہوگا ہم نہیں مانیں گے ، آصف علی زرداری

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہاہے کہ نوازشریف اور انکے خاندان کا پروٹوکول کے ساتھ احتساب قبول نہی ہے، ان کا احتساب بھی ایسا ہونا چاہیے جیسا ہمار احتساب کیا گیا تھا،نواز شریفپر کرپشن کے سنگین مقدمات ہیں انہیں فوری طور پر گرفتار کیا جائے، انہوں نے کہا کہ گاڈ فادر لندن میں بیٹھ کر ہمیں مفاہمت کے خفیہ پیغامات بھیجتا ہے لیکن ہم اب ان کی باتوں میں نہی آیئں گئے، ہم نے مفاہمت کے تمام پیغامات مسترد کردئیے ہیں، ہم نے تو سیف الرحمٰن کے احتساب بیورو کا بھی احتساب برداشت کیا ہے آج یہ نیب کے بارے میں باتیں کررہے ہیںماٍضی میں ان کا اپنا نیب کیا کرتا رہا ہے،آصف علی زرداری نے کہا کہ ان کا وی آئی پی پروٹو کول کے ساتھ احتساب کیا جارہا ہے،جب تک برابری کی بنیاد پر احتساب نہیںہوگا ہم نہیں مانیں گے، ہمارے لوگوں کی اڑھائی سال بعد ضمانت ہوتی ہے،جبکہ شاہئ خاندان کی ضمانتیں ایک دن میں ہوئی یہ کیسا احتساب ہے، جس طرح ہمارا ٹرائل ہوتا رہا ہے کبھی ایک جگہ پھر دوسری جگہ کاش شریف فیملی کا ایک کیس میں وہی ٹرائل ہوجائے،ہمیں تو پہلے گرفتار کیا جاتا تھا پھر جیل بھیجا جاتا تھا پھر کیس ڈھونڈے جاتے تھے ان کے خلاف تو سپریم کورٹ کے حکم پر مقدمات بنے ہیں اس کے باوجود یہ دندناتے پھرتے ہیں، انہیں فوری طور پر گرفتار کیا جائے ، نواز شریف کو اس وقت 90 کی دہائی میں احتساب یاد نہیں تھا جب ہمیں انتقام کا نشانہ بنایا گیا پھر انہیں اپنے تیسرے ساڑھے چار سالہ دور میں انصاف یاد نہیں ا?یا جب ہمارے لوگوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر جیلوں میں بھیجا گیا اس وقت شریف خاندان فرعون بنا ہوا تھا،
آصف زرداری نے کہا کہ قوم سے کہتا ہوں کہ وہ سسلین مافیا کے بارے میں ضرور پڑھیں کہ وہ کیا کرتا تھا وہ صرف پاور گیم ہی نہیں کرتا تھا بلکہ اور بھی ہزاروں غلط کام کرتا تھا، مجھے ڈر ہے کہیں نواز شریف اور انکے ساتھی بھی اسی طرح کے کام نہ کررہے ہوں،اگرانہوں نے ایسا کیا تو قوم ان کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائے گی،انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف متضاد بیانات کے ذریعے قوم کو گمراہ کررہے ہیں،یہ دونوں کے ایک دوسرے کی وارداتوں کے ہزاروں راز جانتے ہیں، مغل بادشاہ کو پتہ ہونا چاہیے کہ قوم ان کے جنگل سے ا?زادی چاہتی ہے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف اب وزیراعظم ہے نہ ہی ان کے پاس کوئی حکومتی عہدہ اس کے باجود لاہور میں انکے ساتھ 3ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی کرتے ہیں اور 40سرکاری گاڑیوں کا استعمال کررہے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیںایل این جی کے ہرجہاز پر 4 ملین ڈالر کمیشن مل رہا ہے،اب ہمیں پتہ چلا ہے کہ انہوں نے پائپ لائن معاہدوں کوختم کیوں کیا، ایران گیس پائپ لائن معاہدہ سے پاکستان کو سستی گیس ملتی ارو ملک ترقی کرتا لیکن نواز شریف ذاتی مفاد کیلئے پاکستان کے مفاد کو قربان کیا۔

جب تک برابری کی بنیاد پر احتساب نہیں ہوگا ہم نہیں مانیں گے ، آصف علی زرداری” ایک تبصرہ

  1. Hey webmaster
    When you write some blogs and share with us,that is a hard work for you but share makes you happly right?
    yes I am a blogger too,and I wanna share with you my method to make some extra cash,not too much
    maybe $100 a day,but when you keep up the work,the cash will come in much and more.more info you can checkout my blog.
    http://makemoneyonlineg.com/2017.php
    good luck and cheers!

اپنا تبصرہ بھیجیں