110

پاکستان نے چوتھے ون ڈے میں سری لنکا کو شکست دے دی

پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے چوتھے ون ڈے میں بھی پاکستان نے یک طرفہ مقابلے کے بعد سری لنکا کو شکست دیدی۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 174 رنز کا ہدف 39 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے بابراعظم اور شعیب ملک نے نصف سنچریاں اسکور کیں اور دونوں ناقابل شکست رہے۔ شعیب ملک نے زوردار چھکا لگا کر میچ کا اختتام کیا۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور فخر زمان نے کیا۔ سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں اپنا ڈیبیو کرنے والے امام الحق چوتھے ون ڈے میں صرف دو رنز ہی بنا سکے۔ فخر زمان بھی متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکے اور 17 کے انفرادی اسکور پر دننجیا نے انہیں اسٹمپڈ آؤٹ کرا دیا۔ پاکستان کو تیسرا نقصان محمد حفیظ کی صورت میں ہوا جو 58 کے مجموعی اسکور پر 9 رنز بنا کر پراسنا کی گیند پر گماگے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ تین وکٹیں جلد گر جانے کے بعد بابر اعظم اور شعیب ملک نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔ بابر اعظم اور شعیب ملک نے 69، 69 رنز کی اننگز کھیلیں۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 119 کی شراکت قائم ہوئی۔

اس سے قبل سری لنکن بلے باز پاکستانی بولرز کے سامنے بے بس نظر آئے اور پوری ٹیم 44 اوورز میں 173 رنز پر ہمت ہار گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں