107

سرفراز نواز کو دھمکیاں دینے والے دو افراد کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد (20 اکتوبر 2017) سابق کرکٹر سرفراز نواز کو سنگین نتائج اور اہلخانہ کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں دینے والے دو نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ آئی نائن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل سابق کرکٹر اپنے دوست عارف خان کے ہمراہ عدالت سے پیشی کے بعد گھر واپس جارہے تھے کہ دو نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی کو روک لیا۔ ملزمان نے سرفراز نواز کی گاری کے سامنے اپنی سفید رنگ کی گاڑی لاکر کھری کردی اور راستہ روک لیا۔ گاڑی سے اتر کر آنے والے دو افراد نے سرفراز نواز کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور کہ اکہ تمہارے بیوی بچوں کو جان سے ماردیں گے دونوں ملزمان نے سفید کپڑے پہن رکھے جنہوں نے پسٹل تان کر دھمکی دی کہ جوا مافیا اور پی سی بی کے خلاف بیان بازی نہ کرے ورنہ سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے تھانہ آئی نائن پولیس نے سرفراز نواز کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں