109

لاہور سے اغوا صحافی 2 برس بعد بازیاب

لاہور سے 2015 میں لاپتہ ہونے والی خاتون صحافی زینت شہزادی دو سال بعد واپس اپنے گھر پہنچ گئیں۔

لاپتہ افراد کے لیے قائم کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے زینت شہزادی کی واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انھیں پاک-افغان سرحد کے قریب سے بازیاب کروادیا گیا ہے۔

حال ہی میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین مقرر ہونے والے والے سابق جسٹس نے کہا کہ خاتون صحافی کو چند غیرریاستی عناصر اور دشمن ایجنسیوں نے اغوا کیا تھا تاہم انھیں بازیاب کرادیا گیا ہے جس کے لیے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں قبائلی رہنماؤں نے اہم کردار کیا۔

یاد رہے کہ زینت شہزادی کو لاپتہ افراد کے حق میں آواز اٹھانے پر اگست 2015 میں غائب کردیا گیا جبکہ وہ ایک بھارتی شہری کی گمشدگی پر کام کررہی تھی۔زینت شہزادی کی گمشدگی کا معاملہ مارچ 2016 میں اس وقت نمایاں ہوا تھا جب ان کے بھائی صدام نے خودکشی کی کوشش کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں