94

پاکستان نے ڈی ایٹ تنظیم کی صدارت ترکی کے حوالے کردی۔

پاکستان نے ڈی ایٹ تنظیم کی صدارت ترکی کے سپرد کردی

اس موقع پر وزیراعظم پاکستان خاقان نے ڈی ایٹ سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت تیزی سے بحالی کی جانب گامزن ہے، تنظیم کے اہداف کے حصول میں پاکستان نے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈی ایٹ رکن ممالک کی ترقی میں معاون ثابت ہوگی

جب کہ سربراہ اجلاس میں ڈی ایٹ کا چارٹر اور گلوبل وژن کی منظوری دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان نے نومبر 2012 کو اسلام آباد میں ڈی ایٹ کی صدارت سنبھالی تھی۔

معاشی تعاون کے لئے بنائی جانے والی ڈی ایٹ ممالک کی تنظیم میں 8 ارکان جن میں پاکستان سمیت ترکی، بنگلادیش، مصر، انڈونیشیا، ایران، ملائشیا اور نائجیریا شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں